کانگریسی لیڈر اور سابق وزیر مالیت پی چدمبرم نے آج حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نوبل انعام سے سرفراز ماہر اقتصادیات ابھیجیت بنرجی نے جب اقتصادی بحران کے سلسلے میں آگاہ کیا تھا تو حکومت میں سے ہر ایک نے انکی بات کی سنی ان سنی کی۔ آئی این ایکس میڈیا کے بدعنوانی کے الزام میں عدالتی تحویل میں لئے گئے چدمبرم تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ چدمبرم پیسے کے لین دین میں گڑبڑی کے الزام میں کئی روز پہیلے عدالتی تحویل میں لئے گئے تھے اور بھد کو ہی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔
چدمبرم نے مزید کہا کہ ’’جب نوبل انعام سے سرفراز ڈاکٹر ابھیجیت بنرجی نے کہا تھا کہ ملک کی معیشت گڑبڑا رہی ہے تو حکومت میں بیٹھے کسی شخص نے ان کی بات پر توجہ ہی نہیں دی ۔ میں ملک کی اقتصادی حالت پر حکومت کی توجہ اس طرف متوجہ کرانے کے لئے ہر روز دو ٹویٹ کروں گا۔انکا کہنا ہے کہ ’’آج کے اقتصادی معاملے پر میرا پہلا ٹویٹ یہ ہے کہ شہری اور دیہی علاقوں میں فی کس کھپت میں کمی آئی ہے اور دوسرا ٹویٹ یہ ہے کہ بھوک والے اعداد و شمار میں ہندوستان 117 ممالک میں 112 ویں نمبر آپہنچا ہے۔