سری لنکا کے شہر کینڈی میں سیکڑوں طلباء نے سری لنکا کے معاشی بحران کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے نافذ ویک اینڈ کرفیو کی خلاف ورزی کی۔ بجلی کی بندش کے ساتھ ساتھ ملک کو خوراک، ایندھن اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔سری لنکا میں شدید معاشی بحران کے درمیان مہندا راجا پاکسے کی حکومت کے تمام کابینہ وزراء نے مشترکہ خط پر دستخط کرتے ہوئے اجتماعی طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے حکومت کے خلاف بڑھتے ہوئے غصے کے درمیان نئی کابینہ کی تشکیل کا راستہ صاف کر دیا ہے۔ یہ خط وزیر اعظم کے پاس ہے جسے وہ صدر گوتابایا راجا پاکسے کے حوالے کریں گے۔ تاہم وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے اور جلد نئی کابینہ تشکیل دیں گے۔