معاشی بدحالی کے باوجود ریاست میں فلاحی اسکیمات جاری

   

حکومت کی منفرد کارکردگی کے سبب کرناٹک ،مہاراشٹرا کے سرحدی عوام تلنگانہ میں ضم ہونے کے خواہاں : ٹی ہریش راؤ

کوہیر /4 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ملک بھر میں ریاست تلنگانہ کے فلاحی اسکیمات منفرد ہیں اس کی وجہ سے تلنگانہ ریاست کے پڑوسی ریاستوں کرناٹک اور مہاراشٹرا کی سرحدی علاقوں کی عوام تلنگانہ ریاست میں شامل ہونے کیلئے کوشاں ہیں ۔ مسٹر ہریش راؤ ریاستی وزیر خزانہ کوہیر منڈل کے موضع وینکٹاپور میں 33/11/KV برقی سب ا سٹیشن کے افتتاح کے موقع پر ایک جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ حلقہ سمبلی ظہیرآباد کیلئے گذشتہ 50 سالوں میں 13 برقی سب اسٹیشنوں کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ ریاست تلنگانہ ملک میں وہ واحد ریاست ہے جس میں کسانوں کے مسائل کو اولین ترجیح دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے چند سالوں میں تلنگانہ میں تعلیمی پسماندگی کو ختم کرنے کیلئے وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راو جدوجہد کر رہے ہیں ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے گنا کسانوں کو شوگر فیاکٹری کی جانب سے بقایاجات بھی وصول نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کسانوں کو بتایا کہ شوگر فیاکٹری کے انتظامیہ سے بات چیت کرچکے ہیں ۔ وہ بہت جلد گنا کسانوں کیلئے 10 کروڑ روپئے بلس ادا کرنے کا تیقن دیا ہے ۔ وہ بہت جلد کسانوں کے کھاتوں میں ڈالا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک آج معاشی بدحالی سے گزر رہا ہے ۔ باوجود اس کے کے سی آر فلاحی اسکیمات جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ محمد فریدالدین ایم ایل سی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کسانوں کو برقی سے لو وولٹیج اور بار بار برقی کٹوتی سے کسان کافی پریشان حال تھے ۔ آج ریاست تلنگانہ میں کسانوں کو 24 گھنٹے مفت برقی کارنامہ وزیر اعلی چندرا شیکھر راؤ نے انجام دیا ہے ۔ ملک ترقی یافتہ بڑی بڑی ریاستوں میں کسانوں کو مفت برقی سپلائی نہیں ہے ۔ اس موقع پر کے مانک راؤ رکن اسمبلی ظہیرآباد وزیر فینانس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کوہیر منڈل کیلئے مزید ایک برقی سب اسٹیشن کی ضرورت ہے جس پر وزیر موصوف نے فوری طور پر منظور دے دی ۔ اس موقع پر حکومت کی جانب سے متعارف کردہ 30 روزانہ ایکشن پلان پروگرام میں برقی عہدیداروں کی مبینہ لاپرواہی کے خلاف DEE، AD، AEE کی چارج میمو جاری کرنے کیلئے برقی کے اعلی عہدیداروں کو ہدایت دی ہے ۔ اس موقع پر ضلع پریشد چیرپرسن منجو شری ، مسٹر کرانتی کرن رکن اسمبلی اندول جوگی پیٹ ، کوہیر منڈل صدرنشین بی مادھو، مسٹر رام داس ضلع پریشد ، راج شیکھر سرپنچ ، وینکٹاپور ، ملناپٹیل ، ایم پی ٹی جوائنٹ کلکٹر نکھلا ضلع سنگاریڈی محمد کلیم الدین ٹی آر ایس پارٹی یوتھ لے,ر اروند ریڈی سابق ضلع پریشد رکن راملو ، سید محی الدین ٹی آر ایس پارٹی سینئیر قادء ، صالح بابا ، لکشما ریڈی ، رام کرشنا ریڈی ، شیوا کمار کے علاوہ کوہیر منڈل سرپنچوں اور اراکین منڈل پریشد کے علاوہ محمد عبدالحنان جاوید وغیرہ موجود تھے ۔ بعد ازیں ہریش راؤ ظہیرآباد کیلئے روانہ ہوںگئے ۔