معاشی بدحالی کے باوجود عوام میں ’’مودی مینیا‘‘ : سدارامیا

   

Ferty9 Clinic

بنگلورو ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر قائد سدارامیا نے آج کہا کہ وہ اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ملک کی معیشت ’’ابتر ہوجانے کے باوجود‘‘ ملک کے عوام میں ’’مودی مینیا‘‘ پھیلا ہوا ہے۔ سابق چیف منسٹر کرناٹک نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات میں جذباتی مسائل اٹھاتے ہوئے انتخابی کامیابی حاصل کی ہے حالانکہ اسے ملک کو ترقی دینا چاہئے تھا۔ ملک کے عوام بشمول ذرائع ابلاغ نریندر مودی کی 5 سالہ حکومت کی تائید میں آ گئے حالانکہ جی ڈی پی کی شرح ترقی کم ہوگئی تھی۔ بیروزگاری بڑھ چکی تھی اور روپئے کی قدر برقرار رہنا مشکوک ہوچکا تھا۔ وہ میسورو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم 5 سال کیلئے دوبارہ برسراقتدار آ گئے۔ وہ ملک کی معاشی ترقی کیلئے کیا کریں گے۔ عوام احتجاجی مظاہرے کریں گے لیکن اس کا کیا نتیجہ نکلے گا ذرائع ابلاغ کو بی جے پی کارکنوں سے یہ سوال کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کو دوبارہ سیدھے راستے پر لانا ہوگا۔ کانگریس مقننہ پارٹی کے قائد نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ ایسا نہیں کرسکے گی ۔