معاشی بد حالی کے لئے مودی حکومت ذمہ دار:آر ایس ایس مزدور تنظیم

,

   

حیدرآباد: ملک کی بدحال معیشت کیلئے مودی حکومت ذمہ دار ہے۔ یہ الزام راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ٹریڈ یونین بھارتیہ مزدور سنگھ (بی ایم ایس) کے اراکین نے مودی حکومت پر عائد کیا ہے۔ بی ایم ایس نے مزید کہا کہ نیتی آیوگ کمیشن بناتے وقت ٹریڈ یونینوں سے تبادلہ خیال کرنے کے بجائے حکومت ایسے افراد سے صلاح و مشورہ کرتی ہیں جنہیں اس کے بارے میں کچھ بھی علم نہیں ہوتا۔

بی ایم ایس نے بتایا کہ نیتی آیوگ نے ایسے اداروں کو اپنا مشیر بنایا ہے جس کا تعلق غیر ملکی ایجنسیوں سے ہے۔