معاشی بھگوڑوں کو پناہ نہ دی جائے : نائب صدر

   

بنگلورو/10 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) صنعتی اداروں کو ’’ کالی بھیڑوں کو ‘‘ نکال باہر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ کاروباری طبقہ اس کے بہانے معاشی بھگوڑوں کو پناہ نہیں دے سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ جو خود گاجر برادری کو نقصان پہونچاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بعض افراد معاشی جرائم میں ملوث رہ چکے ہیں ۔ میں چاہتا ہوں کہ انہیں انکساری کا درس دیا جائے ۔ نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ وقت بھی آگیا ہے کہ مختلف اقوام اس بات پر متفق ہوجائیں کہ معاشی بھگوڑوں کو پناہ نہیں دی جائے گی ۔ برطانیہ کی ایک عدالت نے گذشتہ سال 10 ڈسمبر کو حکم جاری کیا ہے کہ وجئے ملیا کو ہندوستان کے حوالے کردیا جائے جو ہندوستان کو معاشی جرائم کے سلسلے میں مطلوب ہے ۔ وہ ایک صنعتکار بھی ہے ۔ جس نے 9 ہزار کروڑ روپئے رقم غیر قانونی طور پر منتقل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاد رکھا جانا چاہئے کہ ایسے معاشی جرائم قوم کی صحت اور دولت کیلئے راست چیالنج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پارلیمنٹ کی کارکردگی میں دخل اندازی پر سخت تشویش ہے ۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سیاسی پارٹیاں ایک قانون اپنے ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کیلئے منظور کریں تاکہ ان اداروں کی کارروائی بلارکاوٹ چل سکے اور عوام کی خدمت ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا احساس ہے کہ سیاسی پارٹیوں کو مقبول عام اقدامات نہیں کرنا چاہئے جو طویل مدتی بنیاد پر ناقابل عمل ہوں ۔ انتخابات جیتنے کیلئے مختصر مدتی تیقنات سخت نقصان ہوتے ہیں ۔