معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنے حکومت وسیع تر اقدامات کرے گی

   

بی جے پی کا مودی حکومت پر تبصرہ کیلئے صرف معاشی پالیسیاں ناکام ہونے کا ادعا

نئی دہلی ۔ /2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے اتوار کے دن کہا کہ حکومت نے وسیع تر اقدامات کا آغاز کیا ہے تاکہ سرمایہ کاری کے دور کا آغاز ہوسکے اور مرکزی بجٹ 2020 ء پر تنقید کرنے والی کانگریس کا منہ بند ہوسکے ۔ مالیاتی ڈسپلن برقرار رکھا جاسکے اور ساتھ ہی ساتھ معاشی ترقی کی رفتار بھی برقرار رکھی جائے ۔ بی جے پی کے ترجمان جی وی ایل نرسمہا راؤ نے کہا کہ کانگریس جب برسراقتدار تھی تو اس نے معیشت کو درپیش چیالنجس سے نمٹنے میں ناکامی حاصل کی اور اس کی ذمہ داری اپنے جانشینوں پر چھوڑدی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت پر یہ پارٹی تبصرہ کرنے کے لئے اہل نہیں ہے ۔ کیونکہ اس کی معاشی پالیسیاں عالمی معاشی انحطاط کی وجہ بند گئی ہیں ۔ این ڈی اے حکومت نے وسیع پیمانے پر اقدامات کئے ہیں تاکہ دوبارہ سرمایہ کاری کا دور شروع ہوسکے اور معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوسکے ۔ ساتھ ہی ساتھ معاشی ڈسپلن بھی برقرار رہے ۔ انہوں نے کہا کہ 100 لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری عوامی شعبہ میں کارپوریٹ ٹیکسوں کو کم کرکے حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ چند ماہ قبل تنظیم نو اور بینکوں کی امنگوں کو پورا کرنے کیلئے زرعی شعبہ میں زیادہ رقم کی سرمایہ کاری کی گئی تھی ۔ اب شخصی انکم ٹیکس کی شرح کم کردی گئی ہے تاکہ عوام کے ہاتھوں میں زیادہ سرمایہ ہوسکے اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو ۔ صارف زیادہ مقدار میں خرچ کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے یہ اقدامات دیرطلب ہیں اور ان کے نتائج کافی دیر سے ظاہر ہوں گے ۔