معاشی تنگی نے باپ بیٹے کو چور بنادیا

   

40 سالہ سہیل اور لڑکا گرفتار
حیدرآباد /2 جولائی ( سیاست نیوز ) معاشی تنگی کے سبب سرقہ کرنے والے ایک شخص اور اس کے نابالغ بیٹے کو پولیش بالاپور نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ سہیل نامی شخص اور ان کے لڑکے کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق سہیل جو گرین سٹی علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص پیشہ سے کار ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ تاہم اس شخص کی آمدنی ان کے اخراجات کیلئے کافی نہیں تھی اور معاشی تنگی کو دیکھتے ہوئے اس شخص نے واردات انجام دی ۔ بالاپور پولیس نے یہ بات بتائی ۔ ان کے پڑوس میں واقع مکان میں سہیل نے ایک واردات انجام دی تھی ۔ ان کے پڑوسی کی حرکتوں پر نظر رکھتے ہوئے مکان کی چابی رکھنے کے مقام کو دیکھ لیا تھا اور چابی حاصل کرنے کے بعد اس شخص نے اپنے لڑکے کو مکان کے اندر داخل کروایا ۔ جس نے قفل کھولنے کے بعد مکان سے طلائی زیورات نقد رقم اور دیگر اشیاء سرقہ کیا ۔ جن کی مالیت کل 3 لاکھ 15 ہزار روپئے بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دوران دونوں باپ بیٹے کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی اور انہیں گرفتار کرلیا ۔