نئی دہلی ، 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس نے آج اعلان کیا کہ وہ ڈسمبر میں قومی دارالحکومت میں میگا ریلی کا اہتمام کرتے ہوئے حکومت کے خلاف مختلف مسائل پر احتجاج کرے گی جیسے معاشی سست روی، بے روزگاری، زرعی بحران اور آر سی ای پی۔ کانگریس کے ترجمان اعلیٰ رندیپ سرجے والا نے کہا کہ ڈسمبر کی ریلی کی قطعی تاریخ کا متعاقب اعلان کیا جائے گا۔ اس ریلی سے صدر کانگریس سونیا گاندھی، سابق سربراہ پارٹی راہول گاندھی اور اے آئی سی سی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی خطاب کریں گے۔ یہ اعلان پارٹی کے جنرل سکریٹریز، اسٹیٹ انچارجس اور محاذی تنظیموں کے سربراہوں کی آج یہاں اے آئی سی سی ہیڈکوارٹرس میں میٹنگ کے بعد کیا گیا، جس کی صدارت سونیا گاندھی نے کی۔