معاشی طور پر پسماندہ طبقات کو تحفظات کا خیر مقدم

   

خواتین بل کی منظوری میں رکاوٹ پر اظہار افسوس ، کے کویتا ایم پی کا ملا جلا ردعمل
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : معاشی طور پر پسماندہ اعلیٰ ذات طبقات بل کو ایوانوں میں منظوری کے بعد اب ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ کا بیان توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ ٹی آر ایس کی یہ خاتون رکن پارلیمنٹ نے خواتین بل کی منظوری میں عدم دلچسپی پر افسوس ظاہر کیا ۔ اعلیٰ ذات طبقات کو تحفظات کے بل کی منظوری کا حالانکہ رکن پارلیمنٹ کویتا نے خیر مقدم کیا تاہم انہوں نے خواتین بل کی منظوری میں رکاوٹ کو افسوس ناک قرار دیا ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر کے کھاتے پر بھی پیغام درج کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ جس انداز سے دلچسپی جستجو اور تیزی سے یہ بل دونوں ایوانوں میں منظور کرلیا گیا ۔ کاش اس طرح تیزی سے 33 فیصد خواتین تحفظات بل کو بھی منظوری کے لیے طاقتور سیاسی کوشش ضروری ہے ۔ ای بی سی بل جو اعلیٰ ذات طبقات کے معاشی طور پر کمزور طبقات کو 10 فیصد تحفظات فراہم کرنے کے لیے منظور کیا گیا ۔ یہ بل اسی دن منظور کرلیا گیا ۔ جس دن ایوان میں پیش ہوا ۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں راجیہ سبھا اور لوک سبھا دونوں ہی میں یہ بل منظور کرلیا گیا ۔ ایم پی کویتا نے کہا کہ ایوانوں میں 33 فیصد خواتین تحفظات بل کو سابق میں پیش کیا گیا جو راجیہ سبھا میں تاحال تعطل کا شکار ہے ۔۔