نئی دہلی۔12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر صحت ہرش وردھن نے کہا ہے کہ رواں مالیاتی سال کے دوران معاشی طور پر کمزور طلبہ کے لیے ایم بی بی ایس میں 4,800 نشستیں محفوظ کی گئی ہیں۔ انہوں نے لوک سبھا کو مطلع کیا کہ زائد از دو سال کے دوران انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالجوں میں 24,698 نشستوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 2017-18 اور 2019-20 کے دوران یو جی سیٹس میں 15,815 اور پی جی سیٹس میں 2,153 کا اضافہ کیا گیا۔ وزیر صحت و خاندانی بہبود نے وقفہ سوالات کے دوران کہا کہ نیٹ میں کوالیفائی طلبہ کے لیے ایم بی بی ایس کی اب تقریباً 75,000 ہیں۔