حیدرآباد ۔ معاشی مجبوی کے سبب بیوی کی ضرورت کو پورا کرنے میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ پیٹ بشیر آباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 25 سالہ شخص ایم کرشنا نے خودکشی کرلی۔ نارائن پیٹ ضلع کے مدور سے تعلق رکھنے والا کرشنا تین سال قبل حیدرآباد آیا۔ روزگار کی تلاش میں شہر کا رخ کرنے والے اس شخص نے انگاڑی پیٹ میں قیام پذیر ہوگیا اور ایک سیلون شاپ میں کام کرنے لگا۔ روزگار ملنے کے بعد اس نے دو سال قبل پلوی نامی لڑکی سے شادی کرلی۔ گزشتہ چند روز سے مالی پریشانیوں کا شکار ہوگیا اور زندگی کے گذر بسر کے لئے اس نے چند افراد کے پاس قرض لیا۔ اس شخص کی بیوی پلوی حاملہ ہے اور اس نے گزشتہ ہفتہ بیوی کو اس کے مائیکے روانہ کیا اور کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔
