تلنگانہ کے سپوت و دختران کبھی سر نہیں جھکاتے ، بلکہ جی توڑ جدوجہد کرتے ہیں
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے واٹس اپ کے فرضی چاٹ کو لے کر ان کے خلاف جھوٹی اور گمراہ کن مہم چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سکھیش سے ان کی کوئی جان پہچان بھی نہیں ہے ۔ کویتا نے کہا کہ گذشتہ چند دنوں سے تلنگانہ حکومت ، بی آر ایس پارٹی اور خاص طور پر ان کے خلاف منظم سازش کے تحت چند میڈیا ادارے جھوٹی خبریں شائع اور نشر کررہے ہیں ۔ بی آر ایس پارٹی کو حاصل ہونے والی عوامی تائید قوم سطح پر کے سی آر کی حکمت عملی سے مخالفین خوفزدہ ہیں ۔ سامنا کرنے میں ناکام ہونے کے بعد مخالفین تلنگانہ میڈیا ادارے ، اخبارات ، ٹی وی چینلس ، یوٹیوب چینلس کھولتے ہوئے بی آر ایس کے خلاف من گھڑت مہم چلارہے ہیں ۔ ایک معاشی ملزم کی جانب سے ایک مکتوب جاری کرنے پر بی جے پی کے رکن اسمبلی رگھونندن راؤ سنٹرل الیکشن کمیشن کو مکتوب تحریر کررہا ہے ارو بی جے پی کارکن پارلیمنٹ ڈی اروند بی جے پی ٹول کٹ کے حصہ کے طور پر سوشیل میڈیا میں کیچڑ اچھالنے کا کام کررہے ہیں ۔ کویتا نے کہا کہ سکھیش چندر شیکھر کون ہے وہ اس سے واقف نہیں ہے اور نہ ہی کبھی اس سے ملاقات ہوئی ہے ۔ تاہم چند میڈیا ادارے حد سے زیادہ جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں ۔ اس سے قبل بھی میرے موبائل فونس کے بارے میں بھی اس طرح کی جھوٹی حبریں پھیلائی گئی اور کے سی آر خاندان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ۔ کویتا نے کہا کہ تلنگانہ کے سپوت اور دختران سر نہیں جھکاتے بلکہ جی توڑ جدوجہد کرتے ہیں۔۔ ن