معاشی نقصان کی پابجائی ممکن، انسانی ہلاکتوں کی نہیں: ہریش رائو

,

   

لاک ڈائون میں توسیع ضروری، غریبوں میں اناج کی تقسیم کا سلسلہ جاری
حیدرآباد۔ 8 اپریل (سیاست نیوز) وزیر فینانس ہریش رائو نے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے لاک ڈائون میں توسیع کی بھرپور وکالت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے لاک ڈائون کو جاری رکھنا ضروری ہے لہٰذا عوام کو حکومت سے مکمل تعاون کرنا چاہئے۔ ہریش رائو نے آج سدی پیٹ میں آٹو ڈرائیورس، میکانک اور دیگر 325 غریبوں میں چاول اور اناج کے 8 مختلف اجناس کی تقسیم عمل میں لائی۔ رکن پارلیمنٹ کے پربھاکر ریڈی، فلم اسٹار شیواریڈی اس موقع پر موجود تھے۔ ہریش رائو نے کہا کہ معیشت کے نقصان کو پر کیا جاسکتا ہے لیکن انسانی جانوں کے نقصان کی پابجائی نہیں کی جاسکتی۔ عوام لاک ڈائون کے دوران اپنے گھروں میں رہتے ہوئے وائرس کے پھیلائو کو روک سکتے ہیں۔ حکومت کی ہدایات پر سختی سے عمل آوری کے ذریعہ کورونا شکست دی جاسکتی ہے۔ ہریش رائو نے کہا کہ خدا کی مہربانی اور عوام کے تعاون کے نتیجہ میں سدی پیٹ میں کورونا کا ایک بھی کیس نہیں پایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں لاک ڈائون میں توسیع ضروری ہے اور عوام کو چاہئے کہ وہ لاک ڈائون جاری رہنے تک خود کو مکانات میں بند رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون کے نتیجہ میں تلنگانہ میں صورتحال قابو میں ہے۔ اگر لاک ڈائون میں توسیع کی جاتی ہے کہ ہر کسی کی ذمہ داری ہے کہ وہ پابندی کرے۔