معاشی پریشانیوں سے تنگ بشمول خاتون 3 افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/15جنوری، ( سیاست نیوز) معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر بشمول خاتون تین افراد نے خودکشی کرلی۔ ناچارم پولیس کے بموجب 25 سالہ راجو جو پیشہ سے دھوبی تھا گزشتہ کچھ عرصہ سے معاشی پریشانیوں کا شکار تھا اس نے اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ بیگم پیٹ پولیس کے بموجب45 سالہ وینکٹیش جو ڈرائیور تھا ساکن اندراماں نگر نے معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر زہر پی کر خودکشی کرلی۔اسی قسم کاایک اور واقعہ میڈی پلی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں خرابی صحت کے نتیجہ میں 40 سالہ خاتون منجولا نے خود سوزی کرلی۔ متعلقہ پولیس نے مقدمات درج کرتے ہوئے نعشوں کو سرکاری ہاسپٹل بغرض پوسٹ مارٹم منتقل کیا اور مصروف تحقیقات ہے۔