معاشی پریشانیوں سے دل برداشتہ دو افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/29 مارچ، ( سیاست نیوز) شہر میں معاشی پریشانیوں کے سبب دو افراد نے خودکشی کرلی۔ پہلا واقعہ چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا جس میں 40 سالہ بابو میاں جو پیشہ سے کارپنٹر ہیں نے 27مارچ کو اپنے مکان میں فنائیل پی لیا تھا اور دوران علاج فوت ہوگیا۔ پولیس چندرائن گٹہ نے مقدمہ درج کرلیا۔ اسی طرح چکڑ پلی پولیس اسٹیشن حدود میں لوور ٹینک بینڈ علاقہ میں ایک عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔