حیدرآباد : /2 جنوری (سیاست نیوز) پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے واقعہ میں معاشی تنگی سے پریشان ایک ہوٹل ملازم نے درخت سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ دلیپ کمار جو ہوٹل ملازم توک گوڑہ مہیشورم کا ساکن تھا ۔ وہ کچھ دنوں سے معاشی پریشانیوں کا شکار ہوگیا تھا اور اس کے پیش نظر وہ اکثر غمزدہ رہتا تھا ۔ ونیت کمار نے کل پہاڑی شریف علاقہ میں وہاں کے ایک درخت سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ پولیس پہاڑی شریف نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔