حیدرآباد۔ 19 اکتوبر (سیاست نیوز) والدہ کی موت کے بعد معاشی پریشانی کا شکار ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ راجندر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 35 سالہ مہیندر نے خودکشی کرلی۔ مہیندر بدویل علاقہ کے ساکن ملیا کا بیٹا تھا جو کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی بن گیا تھا۔ ایک سال قبل مہیندر کی والدہ فوت ہوگئی تھی اور تب سے وہ پریشان رہتا تھا۔ مہیندر اپنے 8 بھائی بیٹوں میں سب سے چھوٹا تھا جو والدہ کے وظیفہ پر انحصار کرتا تھا اور کچھ کام نہیں کرتا تھا۔ والدہ کی موت کے بعد مہیندر شدید مالی پریشانی کا شکار ہوگیا اور ذہنی تناؤ کے سبب اس نے 16 اکتوبر کو اپنے مکان میں خودکشی کرلی۔ پولیس راجندر نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ع