٭ نوبل انعام جیتنے والا ماہر معاشیات جوڑا ابھیجیت بنرجی اور ایستھر دوفلو ان 108 ماہرین میں سے ہیں جنہوں نے م ارچ میں ہندوستان کے سرکاری ڈیٹا کی صداقت پر سوال اٹھائے تھے۔ انہوں نے کہا تھا : ہندوستانی شماریات اور ان سے وابستہ ادارے زیر اثر ہونے پر تنقیدوں کی زد میں آئے اور ان پر سیاسی وجوہات کے زیر اثر ہونے کا الزام بھی عائد ہوا ہے ۔ اس بیان پر دستخط کرنے والے دیگر ماہرین میں جین ڈریز اور اشوینی دیشپانڈے شامل ہیں۔