معاشی کمزور طبقات کو 10 فیصد تحفظات کا خیر مقدم : کے لکشمن

   

حیدرآباد 7 جنوری ( سیاست نیوز ) بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے اعلی طبقات کے معاشی کمزور افارد کو 10 فیصد تحفظات فراہم کرنے مودی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا کہ یہ تاریخی فیصلہ ہے اور اس سے معاشی پسماندہ طبقات کو مدد ملے گی ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نئے تحفظات بل سے اعلی ذاتوں کے معاش طور پر کمزور طبقات کی مدد ہوسکے گی اور مودی حکومت کا یہ فیصلہ انتہائی اہمیت کا حامل تاریخی فیصلہ ہے ۔