٭ یوروپی کمیشن نے آج برطانیہ کو ایک رسمی نوٹس جاری کی ہے اور کہا ہیکہ برطانیہ نے دستبرداری معاہدہ کے تحت اپنے فرائض اور وعدوں کو پورا نہیں کیا ہے۔ معاہدہ شکنی کی پاداش میں اس کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔ نوٹس جاری کرتے ہوئے برطانیہ کے خلاف اقدامات کئے جارہے ہیں۔ داخلی مارکٹ بل پر یہ نوٹس دی گئی ہے جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بتائی جاتی ہے۔
