کوالالمپور : ملائیشیا نے سنگاپور کے ساتھ ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ منسوخ کرنے کے بعد 10کروڑ 28لاکھ ڈالر بطور ہرجانہ ادا کر دیے۔ خبررساں اداروں کے مطابق دونوں ممالک کے وزرا نے پیر کو اس ادائیگی کی تصدیق کردی۔ دونوں ممالک نے رواں سال کے آغاز میں 17 ارب ڈالر کے اس منصوبے کو ختم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ ملائیشیا کی حکومت 350 کلومیٹر طویل مجوزہ ریل منصوبے میں تبدیلیاں چاہتی تھی، جب کہ سنگاپور نے ان تبدیلیوں کو مسترد کر دیا تھا۔ ملائیشیا کی طرف سے سنگاپور کو یہ خطیر رقم بطور ازالہ فراہم کی گئی ہے۔