واشنگٹن۔20۔اگست(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے روس کے ساتھ آئی این ایف معاہدہ سے نکلنے کے بعد میڈیم رینج کے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔پنٹاگان کے مطابق درمیانی دور کے کروز میزائل کو موبائل لانچر سے ہدف کی طرف چھوڑا گیا۔اس میزائل نے 500کلومیٹر سے زائد فاصلے پر موجود ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔خیال رہے ،امریکہ چند دنوں پہلے روس کے ساتھ کئے گئے نیوکلیئر ہتھیاروں کے تجربات نہ کرنے کے معاہدے آئی این ایف سے الگ ہوگیا تھا۔
