معتمرین مسجد حرام میں بارش کے دلکش منظر میں لبیک کا ورد کرتے ہوئے

,

   

ریاض : مکہ المکرمہ میں خانہ کعبہ کے زائرین اور معتمرین نے آج پیر کی صبح فجر سے پہلے المسجد الحرام پر ہونے والی خیر و برکت کی بارش کے درمیان خوبصورت لمحات گزارے۔بہت سے نمازی خوشی سے جھوم اٹھے، اور دعاؤں میں با آواز بلند رحمت کی بارش کے لیے شکر گزار ہوتے رہے۔اسی دوران حرمین شریفین کی سکیورٹی، سیفٹی، ہنگامی حالات اور خطرات کی ایجنسی کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے فعال رہی۔توقع کی جا رہی ہے کہ سعودی عرب آج سے بارشوں کے نئے سلسلے میں داخل ہو گاطواف اور نماز کی ادائی کے دوران بارش لوگوں کو بھگوتی رہی تاہم وہ اس مسحور کن ماحول سے لطف اندوز ہوئے۔