نئی دہلی : حکومت ،ختم ہورہے اس سال میں معذور افراد کی زندگی آسان بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے میں لگی رہی اور گونگے اور بہرے افراد کے لئے اشاروں کی زبان تیار کرنے کے علاوہ سماج میں انہیں قابل احترام مقام دلانے کی مہم مسلسل جاری رہی۔سال 2021 میں معذوروں کی بہبود کے محکمے نے دس ہزار الفاظ کے ساتھ ہندوستانی اشاروں کی زبان کے الفاظ کی لغت تیسرا ایڈیشن جاری کیا۔