پیرس: فرانس میں معذور افراد کیلئے بنائے گئے ہالیڈے ہوم میں آگ لگنے کے واقعہ میں 9 افراد ہلاک اور 2 لاپتہ ہوگئے جبکہ واقعہ میں 17 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔