معذورین ، معمرین کھاتوں میں اضافی پنشن رقم ڈالنے کا مطالبہ

   

کاماریڈی 24/جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس نے اقتدار میں آنے کے بعد 4000 روپئے اضافی پنشن دینے کا وعدہ کیا ہے، کاماریڈی بی آر ایس قائد محمد سلیم نے ایک بیان میں کہا مزید کہا کہ معذورین کو آسرا پنشن کی رقم فروری میں 4 ہزار سے 6 ہزار دینے کا بھی وعدہ کیا، کانگریس پارٹی نے انتخابات میں 6 ضمانتوں کے سلسلے میں تلنگانہ کے عوام کو یہ کہہ کر دھوکہ دیا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد 100 دنوں میں ہی ان پر عملدرآمد کرائیں گے۔ مگر کانگریس حکومت اس میں ناکام نظر آرہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے اس ماہ میں سب کے کھاتوں میں رقم ڈالنے کا مطالبہ کیا۔