معذورین میں تین پہیوں والی گاڑیوں کی تقسیم: کے ٹی آر

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/8 اگسٹ، ( سیاست نیوز) وزیرآئی ٹی اور ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ نے گفٹ اے سائیکل مہم کے تحت معذورین میں تین پہیوں والی گاڑیاں تقسیم کیں۔ جل وہار میں آج اس سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی۔ کے ٹی آر کی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے معذورین میں گاڑیوں کی تقسیم کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ انسانی ہمدردی کے جذبہ اور معذورین کی مدد کیلئے یہ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ سالگرہ کے موقع پر بیانرس، ہورڈنگس پر بھاری خرچ کے بجائے انہوں نے معذورین کی مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ غیر ضروری اخراجات کو کم کرتے ہوئے ان کی سالگرہ کے موقع پر 100 ایمبولینس گاڑیاں جاری کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کے قائدین نے ایمبولینس اور معذورین کیلئے گاڑیوں کا انتظام کیا ہے۔ ٹی آر ایس کے عوامی نمائندوں اور قائدین نے کے ٹی آر کی سالگرہ کے موقع پر معذورین کی مدد کا فیصلہ کیا ہے۔ کے ٹی آر کے ہاتھوں معذورین میں یہ گاڑیاں تقسیم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی اپنے حلقہ جات میں اس طرح کے پروگرام منعقد کریں گے۔ انہوں نے قائدین کے انسانی ہمدردی کے جذبہ کی ستائش کی۔ اس موقع پر وزیر پنچایت راج دیاکر راؤ اور مختلف عوامی نمائندے موجود تھے۔