محبوب نگر : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق و کارگذار صدر ٹی آر ایس کے تارک راما راؤ کی سالگرہ کی مناسبت سے آج مستقر محبوب نگر پر ریاستی وزیر آبکاری وی سرینواس گوڑ نے مختلف پروگراموں میں حصہ لیا ۔ انہوں نے کے سی آر ایکو اربن پارک میں سیڈس ہالس کے ذریعہ تخم ریزی کی اور شجرکاری میں حصہ لیا ۔ سری راما جئے راما موٹرس کے زیراہتمام ایمبولنس کا افتتاح کرتے ہوئے کووڈ کراس سوسائٹی کے حوالے کیا ۔ خون عطیہ کیمپ کا افتتاح بھی انجام دیا ۔ کسانوں میں سبسیڈی ٹریکٹر بھی تقسیم کئے ۔ بعد ازاں گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل میں شجرکاری میں حصہ لیا ۔ محکمہ سمکیات کی جانب سے فیش فلاورز آٹو کا افتتاح کیا اور مچھلیوں کی تقسیم عمل میں لائی ۔ انہوں نے ریڈ کراس سوسائٹی کے دفتر میں معذورین میں سائیکلوں کی تقسیم بھی عمل میں لائی ۔ ویرنا پیٹ کے ڈبل بیڈروم علاقہ میں شجرکاری کی ۔ ریاستی وزیر کے ہمراہ ضلع کلکٹر وینکٹ راؤ ، ایڈیشنل کلکٹرس تیجس نندلال پوار ، سیتا راما راؤ و دیگر موجود تھے ۔