حیدرآباد 18 ستمبر (یو این آئی) تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے رکن پارلیمنٹ رنجیت ریڈی کی سالگرہ کے موقع پر معذورین میں گفٹ اے اسمائل پروگرام کے تحت ٹرائی موٹرسائیکلوں کی تقسیم عمل میں آئی۔ریاست کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے شہر حیدرآباد کے بیگم پیٹ ٹورازم پلازہ میں منعقدہ ایک تقریب میں یہ گاڑیاں حوالے کیں۔اس موقع پر وزیر نے رنجیت ریڈی کی خدمات کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے مسائل کو رنجیت ریڈی پارلیمنٹ میں اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے چیوڑلہ میں سرکاری ہاسپٹل کو سات ایمبولنس گاڑیاں حوالے کی ہیں۔کورونا کی وبا کے عرصہ کے دوران تمام دیہاتوں میں ڈیجیٹل ٹی وی فراہم کی گئی۔
انہوں نے کہاکہ معذورین کئی شعبہ میں آگے ہیں۔