معذورین کوخودکفیل بنانے کے اقدامات: ڈی نرسمہا

   

سنگاریڈی میں138معذورین میںوہیل چیئراور دیگر آلات کی تقسیم
سنگاریڈی27 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ ریاستی حکومت معذور افراد کی بھلائی اور فلاح و بہبود کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے ریاستی طبی و صحت کے وزیر دامودر راج نرسمہا نے کہا کہ حکومت کا مقصد یہ ہے کہ معذور افراد کو معاشرے میں باعزت مقام دلایا جائے اور ان کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ انہیں خودکفیل بنایا جائے۔اسی سلسلے میں ضلع خواتین و اطفال بہبود اور بزرگ بہبود کے محکموں کے زیر اہتمام سنگاریڈی آئی ٹی آئی احاطے میں ایک بڑے پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع کے مختلف منڈلوں سے تعلق رکھنے والے 138 معذور افراد میں مختلف قسم کے آلات تقسیم کیے گئے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی وزیر صحت دامودر راج نرسمہا، ٹی جی آئی آئی سی چیرمین نرملا جگاریڈی اور ضلع کلکٹر پی پروینیا شرکت کرتے ہوئے خصوصی تقسیمِ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کے تحت16 افراد کو بیٹری سے چلنے والی سائیکلیں36 افراد کو ٹرائی سائیکلیں35 افراد کو وہیل چیئرز15 افراد کو درمیانے سائز کی کرسیاں15 افراد کو بڑے سائز کی کرسیاں11 افراد کو سماعت کے آلات11 افراد کو واکنگ اسٹک کے ساتھ سماعتی آلات تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دامودر راج نرسمہا نے کہا کہ معذور افراد اپنی معذوری کو رکاوٹ نہ سمجھیں، بلکہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولتوں اور مواقع سے فائدہ اٹھا کر زندگی میں کامیابی حاصل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت آئندہ بھی معذوروں کی فلاح کے لیے مختلف اسکیمیں اور سہولتیں فراہم کرتی رہے گی اس موقع پر ضلع لائبریری کے چیئرمین انجیا، خواتین و اطفال بہبود کی افسر للیتا کماری اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔