معذورین کوکارپوریٹ کمپنیوں میںروزگارکے مواقع :کلکٹر

   

سنگاریڈی میںجاب میلہ ‘57امیدواروں کا انتخاب ‘8معذورین کا بروقت تقرر
سنگاریڈی 9 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگا ریڈی ضلع کلکٹر وی کرانتی نے معذور افراد کے لیے جاب میلہ منعقد کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں معذوروں کو پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمتیں فراہم کرنے کے مقصد سے اجلاس منعقد کیا گیا ہے معذوروں کو روزگار فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بھی پرجاوانی پروگرام کے ذریعے موصول شدہ درخواستوں کو متعلقہ عہدے داروں کو روانہ کرتے ہوئے مسائل پر توجہ دیتے ہوئے فوری حل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے کلکٹر نے کہا کہ جاب میلہ محکمہ روزگار، ضلع خواتین اطفال بہبود اور معذور افراد کی بہبود کے محکموں کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر منعقد کیا گیا ہے تاکہ ضلع میں معذور افراد کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکے کلکٹر نے کہا کہ اس جاب میلہ میں ضلع کی مختلف کارپوریٹ کمپنیوں نے معذورین کی قابلیت کے مطابق ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے خصوصی جاب میلہ کا انعقاد کیا ہے ضلع کے معذور افراد اس موقع سے فائدہ اٹھائیں کلکٹر نے کہا کہ حکومت معذور افراد کو عام شہریوں کی طرح بہتر زندگی گزارنے کے قابل بنانے کے لیے مختلف فلاحی اسکیمیں نافذ کررہی اِس سے استفادہ کیا جائے اور معذور افراد کو معاشی طور پر ترقی دینا چاہئے۔ جاب میلوں میں تقریباً 200 ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے 32 کمپنیاں آگے آئی ہیں ضلع کلکٹر نے بتایا کہ تقریباً 156 معذور افراد نے جاب میلہ میں شرکت کی، 57 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا اور 8 امیدواروں کا تقرر عمل میں آیا سنگا ریڈی ضلع میں 5 ہزار کمپنیاں موجود ہے آئندہ ماہ جاب میلہ منعقد کرتے ہوئے زیادہ افراد کو ملازمت فراہم کرنے کے لیے کوشش کی جائے گی اس موقع پر مختلف کمپنیوں کے مالکین اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔