معذورین کو درکار تمام سہولیات فراہم کی جائے گی

   

Ferty9 Clinic

جگتیال میں منعقدہ تقریب سے ضلع کلکٹر یاسمین باشاہ کا خطاب ، نابینا افراد کو تہنیت کی پیشکشی

جگتیال /4 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) لوئس بریل کی 215ویں سالگرہ کی تقریب آج IDOC آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے ضلع کلکٹر محترمہ شیخ یاسمین باشا نے کہا کہ معذور افراد کوو بریل کی زندگی کو مثالی بناتے ہوئے ایک مقصد کا انتخاب کرنا چاہئے اور ایک قدم آگے بڑھانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو افسردہ ہونے کے بجائے ایک مقصد کا انتخاب کرنا چاہئے اور عام افراد کی طرح اس سمت کی طرف بڑھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ معذورین کے لیے قانون کے تحت درکار تمام سہولیات کا جائزہ لے کر کارروائی کی جائے گی۔ ریاستی حکومت تمام برادریوں کے نوجوانوں کے لیے مختلف شعبوں میں تربیتی پروگرام منعقد کررہی ہے، ہر فرد کو اس موقع سے استفادہ کرنا چاہیئے۔ معذورین کو قابلیت میں تبدیل کرنے اور اعلیٰ عہدے حاصل کرنے کی انھوں نے ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں تمام کیمپوں کے انعقاد کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ اور تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ قانون کے مطابق تحفظات کے باوجود وہ میرٹ کی بنیاد پر فائدہ اٹھانے کی انھوں نے خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ بریل رسم الخط سے نابینا افراد مستفید ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کے مسائل کے حل کے لیے وہ بلدی عہدیداروں سے بات کریں گے اور بریل مجسمہ کی تنصیب کے لیے اقدامات کریں گے۔ایڈیشنل کلکٹر بی ایس لتا نے کہا کہ نقطوں کے ساتھ بریل رسم الخط کی تخلیق ناقابل یقین ذہانت سے تخلیق کردہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کے لیے کارآمد بنانے کے لیے اس کا اطلاق کرنا چاہیے۔اس سے قبل پروگرام کا آغاز شمع روشن کر کے کیا گیا اور بریل کی پورٹریٹ کو ہار پہنایا گیا۔ لیوس کی سالگرہ پر ضلع کلکٹرنے کیک کاٹا۔ پروگرام کے بعد کئی نابینا افراد کو شال اور یادگار سے نوازا گیا۔اس پروگرام میں ضلع ویلفیئر آفیسر بھاسکر، کئی کمیونٹی لیڈران، نابینا افراد، سرپرست، دفتری عملہ اور دیگر نے حصہ لیا۔