معذورین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کامیاب کوشش

   


شاہین ادارہ جات بیدر میں مصنوعی اعضاء اور آلات کی تقسیم، مرکزی وزیر کھوبا اور دیگر کا خطاب
بیدر۔ 18 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیدر شہرمیں واقع معروف تعلیمی ادارہ شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کے کیمپس میں منعقدہ ایک تقریب میں مرکزی حکومت وزارت برائیسوشیل جسٹس اینڈ ایمپائرمنٹ محکمہ ایمپائومنٹ آف ڈزبلیٹیز (دیویانگجن)کے تحت پنڈت دینا دیال اپادھیائے انسٹی ٹیوٹ برائے معذوین سکندرآباد کے ساؤتھ ریجنل سنٹر کی طرف سے بیدرضلع کے 600 معذور افراد کو اوزار اور آلات تقسیم کئے گئے۔ 17ستمبر بروز ہفتہ شاہین ادارہ جات کے کیمپس میں معذور افراد کے لیے ایک ٹرائی سائیکل کا جائزہ لیا گیا۔فولڈنگ وہیل چیئر،معاون بیساکھی،کہنی کی بیساکھی،بیساکھی (بڑی قسم)،فولڈنگ واکر،رولیٹر (B)،سی پی کرسی،اسمارٹ کین (نابینا)،جذام کے مریضوں میں اے ڈی ایل کٹ اور مصنوعی اعضاء اور کیلیپر سمیت 12 قسم کے آلات تقسیم کیے گئے۔پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے مرکزی وزیرِ مملکت برائے کیمیکل و کھاد مسٹر بھگونت کھوبا نے کہا کہ معذور افراد کو سہولیات اور آلات کا فائدہ ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 2014 سے جب سے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت آئی ہے ایک لاکھ معذور افراد میں مفت آلات تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے چیئرمین ڈاکٹر۔ عبدالقدیر نے کہاشاہین کالج میں 2008 میں لگائے گئے کیمپ سے 900 معذور افراد نے استفادہ کیا۔ اس مرتبہ 600 افراد مستفید ہوئے ہیں۔ریاستی حج کمیٹی کے صدر رؤف الدین کچہری والے چیئرمین کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی، پنڈت دین دیال اپادھیائے معذورین کی تنظیم کے جنوبی علاقائی(مرکز)مسٹر تاپس بہار، ضلع ڈپٹی کمشنر گوند ریڈی، ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا ایم ، ضلع معذور ویلفیر آفیسر جگدیش بھی موجود تھے۔