معذورین کیلئے دو بہ دو ملاقات پروگرام،27 مارچ کو دفتر آئی آئی سی ڈی، اعظم پورہ میں مقرر ہے

   

حیدرآباد ۔ 22 مارچ (سیاست نیوز) ادارہ سیاست، ملت فنڈ اور آئیڈیل انفارمیشن سنٹر فارڈس ایبلڈ (آئی آئی سی ڈی) کے زیراہتمام شہر میں دو بہ دو ملاقات پروگرام برائے معذورین گونگے، نابینا دیگر معذور لڑکے و لڑکیوں کے لئے ان کے والدین کو شہر میں ایک سنہری موقع ہاتھ آیا ہے۔ اس سے قبل بھی ادارہ سیاست اور آئی آئی سی ڈی کی جانب سے ان معذورین کے لئے دو بہ دو ملاقات پروگرام منعقد کئے گئے جہاں والدین پہنچ کر رشتوں کا انتخاب کیا۔ اتوار 27 مارچ کو 11 بجے دن آئی آئی سی ڈی دفتر، روبرو مسلم میٹرنٹی اینڈ جنرل ہاسپٹل اعظم پورہ چادرگھاٹ میں بڑے پیمانے پر یہ پروگرام منعقد ہوگا۔ اس پروگرام کی صدارت حافظ رشادالدین، چیرمین آئی آئی سی ڈی و ناظم شہر جماعت اسلامی گریٹر حیدرآباد کریں گے جبکہ مہمان خصوصی کی جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست اور جناب حامد محمد خان امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ و اوڈیشہ ہوں گے۔ والدین کو چاہئے کہ وہ لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتوں کے انتخاب کیلئے انہیں اولاً آئی آئی سی ڈی کے دفتر پر اپنا معذور لڑکے و لڑکیوں کے بائیو ڈاٹا اور فوٹوز کے ذریعہ رجسٹریشن کرواسکتے ہیں یا وہ دو بہ دو ملاقات پروگرام کے روز بھی لڑکے و لڑکیوں کا رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ ان معذور لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے رجسٹریشن فیس نہیں رکھی گئی ہے۔ جو والدین دو بہ دو پروگرام کے روز رجسٹریشن کروانا چاہتے ہوں وہ اپنے ساتھ ضرور ایک سے زائد بائیو ڈاٹا اور فوٹوز رکھیں تاکہ رجسٹریشن کروانے کے بعد والدین سے بات چیت کرنے میں آسانی پیدا ہوسکے۔ معذورین، گونگے، نابینا لڑکے اور لڑکیوں کے لئے رجسٹریشن فیس نہیں رکھی گئی ہے۔ رجسٹریشن کروانے کے بعد والدین کو کارڈ دیا جائے گا جس کی مدد سے وہ دفتر آئی آئی سی ڈی روبرو مسلم میٹرنیٹی ہاسپٹل، اعظم پورہ پہنچ کر یا دفتر ملت فنڈ (اندرون دفتر روزنامہ سیاست عابڈز) پہنچ کر لڑکے و لڑکیوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ معذورین کے لئے بھی ان کی تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے لڑکے اور لڑکیوں کیلئے کاؤنٹر رہیں گے۔ والدین اور سرپرستوں سے گذارش کی جاتی ہیکہ لڑکے و لڑکیوں کے دو عدد فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کے ساتھ تشریف لائیں اور وقت کی پابندی کریں۔ اس دو بہ دو پروگرام سے قبل شہر میں سیاست، ملت فنڈ اور آئیڈیل انفارمیشن سنٹر نارڈیبلیڈ کی جانب سے دو بہ دو پروگرام منعقد ہوئے جس میں والدین کی بڑی تعداد نے شریک ہوکر رشتوں کا انتخاب کیا۔ جناب سید تبریز بخشی کنوینر پروگرام نے بتایا کہ آئی آئی سی ڈی کی جانب سے معذورین (گونگے، بہرے لڑکوں اور لڑکیوں) کے لئے یہ ادارہ مسلمہ حیثیت رکھتا ہے جہاں دسویں جماعت تک مفت تعلیم، قیام و طعام اور ہاسٹل کی سہولت مفت طور پر دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر کنوینر سید تبریز بخشی 9059619641 اور فون نمبر 040-24527201 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔