معذورین کی امداد کیلئے درخواستیں مطلوب

   

نظام آباد:11/جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شیخ رسول بی ڈسٹرکٹ ویلفیئر آفیسر خواتین و اطفال نظام آباد نے بتایا کہ نظام آباد ضلع کے معذور افراد کو ریاستی حکومت کے احکامات کے مطابق ضلع کی خواتین،و اطفال معذور افراد اور بزرگوں کی فلاح و بہبود کے محکمہ اور تلنگانہ معذور افراد کی تعاونی تنظیم کے ذریعے 2024-25کے دوران جسمانی معذوری، بصارت کی معذوری، سماعت کی معذوری اور ذہنی معذوری کے افراد کے لیے ریٹروفٹڈ موٹرائزڈ گاڑیاں، بیٹری وہیل چیئرز، موبائل بزنس بیٹری ٹری سائیکل، بیٹری منی ٹریڈنگ آٹو، ہائبرڈ وہیل چیئرز، لیپ ٹاپ، ٹیبز، 5 جی اسمارٹ فون، تین پہیوں والے رکشے، معمولی وہیل چیئرز، واکنگ کین، ہینڈ کینز مفت تقسیم کیے جائیں گے۔لہذا نظام آباد ضلع کے معذور بھائیوں اور بہنوں، جو کے ایس ایس سی، انٹرمیڈیٹ اور اس سے اعلیٰ تعلیمی ڈگریاں حاصل کرنے والے اہل معذور طلباء ہیں، اس موقع کا فائدہ اٹھا کرtsobmms.cgg.gov.in ویب سائٹ پر 7؍ جون سے18؍ جون2025 ء تک تمام ضروری دستاویزات کے ساتھ درخواست دیں اور متعلقہ درخواست فارم کو ضلع فلاحی افسر، خواتین، اطفال معذور افراد اور بزرگوں کے فلاحی محکمہ، کمرہ 17، نیو کلکٹریٹ، نظام آباد میں جمع کروائیں۔دیگر معلومات کے لیے ضلع فلاحی افسر، خواتین، اطفال معذور افراد اور بزرگوں کے فلاحی محکمہ، کمرہ 17، نیو کلیکٹریٹ، نظام آباد سے تمام دفتری اوقات میں براہ راست یا فون نمبر 08462-251690 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔