معذورین کے بچوں کی اسکولی فیس کی معافی کیلئے نمائندگی

   

جگتیال : معذورین کے بچوں کی اسکول فیس معافی کیلئے رکن قانون ساز کونسل ٹی جیون ریڈی سے نمائندگی کی گئی ۔ جگتیال معذورین تنظیم ضلعی صدر یل سرینیواس سکریٹری اصغر محمد خان نے آج جیون ریڈی کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یاداشت حوالے کی۔ ہم معذورین ہیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے ہمارے بچے خانگی اسکول میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جہاں پر اسکول فیس کی ادایگی میں دشواریوں کا سامنا ہے لہذا ضلعی مہتمم تعلیمات کے ذریعہ اسکول فیس معافی کروایں تو مشکور رہیں گے۔