حیدرآباد ۔ 24 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : ادارہ سیاست ، ملت فنڈ اور آئیڈیل انفارمیشن سنٹر فار ڈسیبلڈ کے تعاون و اشتراک سے جسمانی معذور ، بہرے ، گونگے ، نابینا لڑکے اور لڑکیوں کے لیے رشتوں کا دوسرا دوبدو ملاقات پروگرام اتوار 29 دسمبر دفتر آئی آئی سی ڈی روبرو مسلم میٹرنٹی ہاسپٹل اعظم پورہ ، چادر گھاٹ منعقد ہوگا ۔ جس کی نگرانی جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ جیسا کہ قارئین اور مسلم افراد خاندان اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ ان معذور ، گونگے ، نابینا لڑکے اور لڑکیوں کے لیے سال 2014 میں پہلا دوبدو ملاقات پروگرم رکھا گیا تھا جس میں والدین اور خود معذورین نے بھی پروگرام سے استفادہ کیا ۔ اس وقت سے باضابطہ طور پر رشتوں کے انتخاب کے لیے دفتر سیاست و ملت فنڈ احاطہ روزنامہ سیاست ( عابڈز ) اور آئیڈیل انفارمیشن سنٹر کے دفتر روبرو مسلم میٹرنٹی ہاسپٹل اعظم پورہ چادر گھاٹ پر جاری ہے ۔ جہاں والدین پہنچ کر رشتوں کا انتخاب کررہے ہیں ۔ اب تک 35 رشتے طئے پاچکے ہیں اور اس میں بڑھوتری پیدا کرنے کے لیے یہ دوبدو ملاقات پروگرم سنگ میل ثابت ہوگا ۔ معذور لڑکے و لڑکیاں جو تعلیمی قابلیت اپنے میں رکھتے ہیں ۔ اس کے علاوہ آئی ائی سی ڈی کی جانب سے چلائے جانے والے کمپیوٹر کورس کی تربیت ماہر اساتذہ کے ذریعہ حاصل کرنے کے بعد روزگار سے منسلک ہورہے ہیں ۔ وہیں لڑکیاں بھی آئی آئی سی ڈی کے ذریعہ چلائے جانے والے ٹیلرنگ ، آرٹس اینڈ کرافٹ ، پکوان کلاس سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے اپنے میں ہنر پیدا کررہے ہیں ۔ سیاست اور آئی آئی سی ڈی کی جانب سے ہوئے دوبدو ملاقات پروگرام میں جن والدین اور شہریوں نے شرکت کی اس انوکھے پروگرام کو دیکھ کر مسرت و نیک تمناؤں کا اطہار کیا اور کہا تھا کہ اس طرح کا پروگرام شہر کے کسی ادارے نے منعقد نہیں کیا ۔ ایسے والدین جن کے لڑکے اور لڑکیاں معذور ہیں وہ ان کی شادی کے لیے رشتے کی تلاش میں ہوں انہیں چاہئے کہ آئی آئی سی ڈی کے دفتر روبرو مسلم میٹرنٹی ہاسپٹل اعظم پورہ ، چادر گھاٹ پہنچ کر یا مزید معلومات کے لیے فون نمبرات پر 9059619641 ۔ 24527201 اور 9618366586 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔