اتوار کو چادر گھاٹ میں مقرر ، سیاست ملت فنڈ و آئی آئی سی ڈی سے انتظامات
حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : معذورین ( گونگے ، نابینا ، جسمانی و ذہنی ) لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتوں کے لیے دو بہ دو ملاقات پروگرام سیاست و ملت فنڈ اور آئیڈیل انفارمیشن سنٹر فار ڈسیبلڈ کے تعاون و اشتراک سے اتوار 29 دسمبر صبح 10-30 بجے تا 4 بجے شام آئی آئی سی ڈی روبرو مسلم میٹرنٹی ہاسپٹل اعظم پورہ چادر گھاٹ منعقد ہوگا ۔ اس پروگرام کی نگرانی جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ واضح رہے کہ آئیڈیل انفارمیشن سنٹر فار ڈسیبلڈ اعظم پورہ میں ان لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے تعلیم اور انہیں مختلف فنی کورس و اسلامی تربیت ان کے اپنے سائین لینگویج میں عرصہ دراز سے ایک چھت تلے دی جارہی ہے جن میں کمپیوٹر کورس ، آڈیالوجی ، پیچ تھراپی کے علاوہ کتابیں ، یونیفارم بھی شامل ہے ۔ ان لڑکوں اور لڑکیوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کرنے کے لیے روبہ دو ملاقات پروگرام رشتہ کا انتخاب کرسکے ۔ جس کے لیے کاونٹرس کے علاوہ رجسٹریشن کاونٹر بھی رکھا جارہا ہے ۔ اس لیے والدین کو چاہئے کہ جب وہ پروگرم میں آئیں تو ساتھ میں فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز ضرور ساتھ رکھیں ۔ جناب سید تبریز بخشی سکریٹری آئی آئی سی ڈی نے بتایا کہ اب تک 35 رشتے طئے پاچکے ہیں اور اتوار کو ہونے والے اس پروگرام کو موثر اور کارکرد بناتے ہوئے اس بات کی توقع کی جارہی ہے کہ رشتے طئے پائیں گے ۔ والدین جو رشتوں کے ضمن میں پریشان ہیں وہ مایوس نہ ہوں وہ آئی آئی سی ڈی اور دفتر ملت فنڈ پہنچیں اور ضرور دو بہ دو ملاقات پروگرام میں شریک ہوں اور والدین اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے رجسٹریشن کروانا چاہتے ہوں تو ان کے دو بہ دو ملاقات پروگرام میں رجسٹریشن کاونٹر رہے گا ۔ اس لیے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز زیادہ سے زیادہ رکھیں تاکہ بات چیت میں آسانی پیدا ہوسکے ۔ اس پروگرام میں مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کے علاوہ غیر مسلم معذور لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین اور لڑکوں اور لڑکیوں کی بڑی تعداد پہنچنے کی توقع ہے ۔ ایسے والدین جن کے لڑکے معذور ہیں وہ اس سہولت سے استفادہ کریں ۔ تفصیلات آئی آئی سی ڈی کے دفتر روبرو مسلم میٹرنٹی ہاسپٹل اعظم پورہ چادر گھاٹ یا دفتر ملت فنڈ احاطہ روزنامہ سیاست عابڈز سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9618366586 ۔ 9059619641 ۔ 24527201 پر ربط کریں ۔۔