معذور اوراحتجاجی طالبات پر تشدد ، پولیس پر طلبہ کا الزام

   

نئی دہلی ۔ 20 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جے این یو کے احتجاجی طلبہ پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کے الزام کے ایک دن بعد آج احتجاجی طلبہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پولیس پر الزام عائد کیا کہ پولیس نے معذور طلبہ اور طالبات کو بھی اپنے ظلم و ستم کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے آنکھوں سے معذور طلبہ کو بھی زد و کوب کا نشانہ بنایا۔ حتیٰ کہ طالبات کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔