کریم نگر۔/26 جون، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ویلفیر عہدیدار برائے شعبہ خواتین ، نوزائید، ضعیف و معذورین، کریم نگر ، ایم پرشانتی نے بذریعہ ہذا اعلامیہ جاری کیا ہے کہ محکمہ فلاح و بہبود خواتین و اطفال کی زیر قیادت ضلع کریم نگر میں انٹر میڈیٹ و اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے نابینا طلباء و طالبات میں مفت اسمارٹ فون کی اجرائی کی جارہی ہے، جس کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 جون مقرر کی گئی ہے۔ اہل طلبہ دفتر شعبہ خواتین، نوزائید، ضعیف و معذورین، کریم نگر میں راست فارم داخل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 08782240510 پر ربط کریں۔
