معذور طلبہ کی تدریس کیلئے بہتر سہولیات ہونا چاہئے:آنندی بین

   

Ferty9 Clinic


لکھنؤ: اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے کہا ہے کہ آنگن واڑی مراکز پر بھی معذور طلبہ کی تعلیم کے لئے خصوصی انتظام ہونا چاہئے ۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ ٹیچروں کو نئی تعلیمی پالیسی کے تحت تربیت دی جائے ۔آنندی پٹیل پیر کو یہاں ڈاکٹر شکنتلا مشرا نیشنل یونیورسٹی کے ساتویں جلسہ تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی معذور طلبہ میں موجود بہترین صلاحیت کوفروغ دے کر انہیں ملک کی تعمیر جیسے عظیم کام کے لئے انہیں تیار کرکے قابل ذکر کردار ادا کررہا ہے ۔ یونیورسٹی سے تعلیم و تربیت کے بعد ڈگری ہولڈروں میں ایک نئی توانائی و خوداعتماد پیدا ہورہی ہے اور روزی روٹی، روزگار کے متعدد مواقع دستیاب ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ درحقیقت تعلیم کے ذریعہ ہم ایسے طلبہ کو تیار کررہے ہیں جو ملک کے لئے باعث افتخار کے ساتھ ساتھ عالمی بہبود کے جذبے سے سرشار ہوں اور ہو صحیح معنوں میں گلوبل سٹیزن بن سکیں۔