ایمسٹرڈیم : معروف امریکی گلوکارہ نکی مناج مشکل میں پڑ گئی ہیں، اپنی گلوکاری کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی میں چلنے والے واقعات کی بنا پر بھی سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گلوکارہ کے کپڑے اور اسٹائل بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتا ہے، تاہم اس بار گلوکارہ کے حراست میں لیے جانے کی خبر سامنے آئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نکی مناج کو منشیات اسمگل کرنے کے الزام مین نیدرلینڈز کے ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شیفول ایئرپورٹ پر گلوکارہ کے پاس سے منشیات ملنے پر اداکارہ کو پولیس اہلکاروں کی جانب سے 25 مئی کو گرفتار کیا گیا ہے۔