معروف تلگو فلم اسٹار موہن بابو کے مکان میں سرقہ کی سنگین واردات

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : معروف تلگو فلم اسٹار موہن بابو کے مکان میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ جل پلی علاقہ میں واقع مکان سے 10 لاکھ روپئے کا سرقہ کرلیا گیا ۔ تاہم سرقہ کرنے والے کی شناخت کرلی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق موہن بابو کو جب اس بات کا علم ہوا تو فوری انہوں نے راچہ کنڈہ کمشنر سے ربط پیدا کیا اور پولیس میں شکایت کردی ۔ تلگو فلم انڈسٹری میں سینئیر اداکار اور کئی معروف فلموں میں اداکاری کرنے والے موہن بابو عوامی ، سماجی ، جذباتی اور انقلابی فلموں کے لیے عوام میں کافی شہرت رکھتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق موہن بابو کے مکان میں کام کرنے والے ملازم نائیک نے اس واردات کو انجام دیا جس کو پولیس نے تروپتی میں حراست میں لے لیا ہے ۔۔ ع