ممبئی: آئیڈیل ڈرامہ اینڈ انٹرٹینمنٹ اکیڈمی (آئیڈیا)کے زیراہتمام تین روزہ ڈرامہ فیسٹیول کے موقع پر معروف ہندی واردو کے ئشاعر،ادیب اور ممبئی نشیں انکم ٹیکس کمشنر اسلم حسن کو ‘پریم چند سمان’ سے نوازا گیا۔یہ اعزاز ایس کے شکلا (ڈائریکٹر سنٹرل انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ آن کاٹن ٹیکنالوجی) نے پیش کیا۔ اسلم حسن کا تعلق سیمانچل خطہ ارریہ سے ہے ، ان کے والد زبیر الحسن غافل ڈسٹرکٹ سیشن جج کے ساتھ شاعر ادیب تھے ۔ ان کی دو کتابیں منظر عام پر آئی ہیں جن کا سہرا سلم حسن کے سر ہے ۔ وہ فعال ادیب شاعر ہیں۔ جہاں جاتے ہیں وہ ادبی محفل شروع ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے جی ایس ٹی پر گیت بھی لکھا ہے جو جی ایس ٹی سونگ میں شامل ہوگیا۔ اس سے پہلے انہیں متعدد ایوارڈ مل چکے ہیں۔ ان کے کلام ملک کے مقتدر رسالے میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔ اس بڑی تقریب کا سہرہ مشہور تھیٹر ڈائریکٹر اور فنکار مجیب خان کے سرجاتا ہے ۔