معروف شاعر اور ماہنامہ شاعر کے مدیر افتخار امام صدیقی کا انتقال

   

Ferty9 Clinic

ممبئی : معروف ومشہور شاعر افتخار امام صدیقی کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 74 برس تھی ۔مرحوم افتخار امام صدیقی کے آباؤاجداد کاتعلق اتر پردیش کے شہر آگرہ سے تھا۔معروف شاعر اور کوئز مقابلہ کیلئے مشہور حامد اقبال صدیقی چھوٹے بھائی ہیں،جبکہ ایک چھوٹے بھائی رئیس صدیقی خطاط کا چند سال قبل انتقال ہوچکا ۔افتخار امام 19نومبر 1947 کو ملک کی تقسیم اور آزادی ہندوستان میں تاریخی شہر آگرہ میں پیداہوئے ۔ان دادا سیماب اکبرآبادی استاد شاعر رہے اور بمبئی پہنچ کربھی انہوں نے مشہور زمانہ رسالہ شاعر کی اشاعت جاری رکھی ، آزادی کے بعد سیماب اکبرآبادی پاکستان ہجرت کرگئے ،لیکن انکے بیٹے اعجاز صدیقی نے پاکستان جانے سے انکار کردیا اور جنوبی ممبئی میں واقع پلے ہاؤس علاقے کی سیتارام بلڈنگ میں مقیم ہوئے تین چار نسلوں نے یہاں زندگی گزاردی،اور مرحوم افتخار صدیقی نے بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ماہنامہ’شاعر’ کی اشاعت بلاروک ٹوک جاری رکھی۔