معروف شاعر و صحافی قیصر شمیم کا انتقال

   

کلکتہ : مشرقی ہند کے معروف ادیب و شاعر اور صحافی قیصر شمیم کا آج صبح انتقال ہو گیا۔ وہ 86 برس کے تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ اور ایک بیٹا ہے۔ خاندانی ذرائع سے ملنے والی اطلاعکے مطابق تدفین بعد نماز مغرب آندول قبرستان (ہوڑہ) میں عمل میں آئے گی۔قیصر شمیم گذشتہ 15 دنوں سے سخت بیمار تھے اور ایک پرائیویٹ شفاخانے میں زیر علاج تھے ۔ تین روز قبل وہ دماغی فالج کی تاب نہ لا کر آج صبح 5:30 بجے انہوں نے داعی اجل کو لبیک کہا۔ ان کے انتقال سے اردو ادب اور صحافت کی دنیا کو سخت صدمہ پہنچا ہے ۔ بنگال، بہار، یوپی اور دہلی میں ان کے ہمعصروں اور چاہنے والوں نے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔