بنگلورو: معروف مصنف، صحافی اور فلمی دنیا سے وابستہ روی بیلاگیرے کا جمعہ کو علی الصبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ وہ 62 سال کے تھے ۔ذرائع کے مطابق پسماندگان میں دواہلیہ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ۔ مسٹر روی کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد ایک نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔مسٹر روی نے ‘ہائے بنگلورو’کا قیام کیا اور ان کا کنڑ ٹیب لائڈ کافی مقبول ہے ۔ انہوں نے کنڑ صحافت کے میدان میں ایک نئی جہت قائم کی۔ انہوں نے متعدد کتابیں، سفرنامے اور مختلف شخصیات کی سوانح لکھی ہیں۔ اس کے علاوہ مسٹر روی نے تعلیمی ادارہ‘پرارتھنا’ بھی قائم کیا جس میں ہزاروں طلباء داخلہ لے کر معیاری تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ ان کے انتقال پر کئی لیڈران، مصنفین اور فلمی ہستیوں نے اظہارغم کیا ہے ۔
