معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کورونا پازیٹیو

,

   

اسلام آباد : معروف عالم دین و خطیب مولانا طارق جمیل کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ کچھ دن سے طبعیت ناساز تھی ۔انہوں نے کورونا ٹسٹ کروایا تو پازیٹیو آگیا ۔ ڈاکٹروں کے مشورہ کے بعددواخانہ میں شریک ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے تمام محبوں سے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی ہے ۔ پاکستان میں کورونا کیسیس میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ایک دن کے اندر 4 ہزار کیسیس سامنے آئے ہیں ۔ 72 اموات ہوئی ہیں ۔