معروف فلم پروڈیوسر منشیات کے ساتھ گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 14 جون (سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس نے معروف فلم پروڈیوسر کو منشیات کے ساتھ گرفتار کرلیا۔ فلم انڈسٹری میں منشیات کے چلن کے الزامات کے دوران معروف فلم پروڈیوسر ایس کرشنا پرساد چودھری کو گرفتار کرلیاگیا۔ سوپر رجنی کانت کی سوپرہٹ فلم ’’کبالی‘‘ کے پروڈیوسر کرشنا پرساد چودھری کو اسپیشل آپریشن ٹیم نے ایک کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا۔ قسمت پور چوراہے پر کی گئی کارروائی میں کبالی پروڈیوسر کے قبضہ سے 90 پیاکٹس کو ضبط کرلیا گیا جس میں 82.75 گرام کوکین موجود تھی۔ پولیس نے اس فلم پروڈیوسر کے قبضہ سے 2 لاکھ 5 ہزار روپئے نقد رقم، 4 موبائیل فون اور ایک کار کو ضبط کرلیا جن کی کل مالیت 78 لاکھ 50 ہزار روپئے بتائی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہیکہ اس کا ایک اور ساتھی ہیٹسٹ ایبوزا عرف گیبریئل ساکن گوا متوطن نائجیریا مفرور ہے۔ پولیس گیبرئیل کی عنقریب گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ فلم پروڈیوسر قسمت پور علاقہ میں رہتا ہے۔ ضلع کھمم سے تعلق رکھنے والے چودھری نے انجینئرنگ کی تکمیل کے بعد ایروناٹیکل انجینئرنگ انسٹیٹیوٹ میں پونے میں بحیثیت ڈائرکٹر خدمات انجام دیں اور سال 2016ء میں فلم انڈسٹری سے جڑ گیا۔ع
اس نے تلگو زبان میں کبالی فلم کا پروڈیوسر سربنا اور ایک تلگو اور ایک ٹامل فلم کا ڈسٹریبیوٹر بھی بتایا گیا ہے۔ کاروبار میں نقصان کے بعد اس نے منشیات کا کاروبار شروع کردیا۔ گیبرئیل سے منشیات کو حاصل کرتے ہوئے شہر منتقل کررہا تھا۔ پولیس اس فلم پروڈیوسر کے تعلقاتی افراد اور منشیات کی خریدوفروخت کرنے والوں کے علاوہ استعمال کرنے والوں کی تفصیلات کو حاصل کررہی ہے۔ع